9 اور 10 محرم الحرام کےموقع پرملک بھرمیں عام تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کی منظوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا،کابینہ ڈویژن


 حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  9اور 10 محرم الحرام کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ کابینہ ڈویژن کا کہناہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ، 5 جولائی بروز ہفتہ اور 6 جولائی بروز اتوار تعطیلات ہوں گی۔  تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں 5 اور 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہو گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے